ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علی گڑھ کا سلاٹرہاؤس این جی ٹی کی نظر میں آیا،مانگاجواب

علی گڑھ کا سلاٹرہاؤس این جی ٹی کی نظر میں آیا،مانگاجواب

Mon, 29 May 2017 12:20:03    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ کا ایک مذبح خانہ مبینہ طور پر ٹھوس فضلہ پھینکنے اور نالوں میں خراب مواد چھوڑنے کو لے کر نیشنل گرین اتھارٹی کی نگرانی میں آ گیا ہے۔این جی ٹی صدر جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی ایک رکنی بنچ نے اترپردیش حکومت، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، سلاٹرہاؤس فروجیرو کنجروا پرائیویٹ لمیٹڈ، مرکزی زمینی اتھارٹی، علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کیا ہے اور 19 جولائی سے پہلے ان جواب مانگا ہے۔اتھارٹی نے گوشت فراہمی یونٹ کے احاطے کا معائنہ کرنے کے لئے ایک مقامی کمشنر کو مقرر کرنے سے انکار کر دیا۔ماحولیاتی کارکن شیلیش سنگھ نے علی گڑھ کے کول تحصیل کے تالس پورکھرد میں واقع مذبح خانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر یہ حکم آیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ کمپنی 1989 میں شروع ہوئی اور اس کا سلاٹرہاؤس 20 سال سے زیادہ وقت سے چل رہا ہے۔ یہ سڑک کنارے غلط طریقے سے ٹھوس فضلہ پھینک رہا ہے اور ارد گرد کی نالوں میں خون اور جانوروں کے حصے والا خراب مائع چھوڑ رہاہے۔ درخواست گزار نے فضلہ پھینکنے کی وجہ سے ارد گرد کے علاقے کی حالت کو ظاہر کرنے کے لئے کی بنچ کے سامنے تصاویر اور ویڈیوزبھی رکھے۔


Share: